تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

‘ارطغرل غازی’ کے اہم کردار انتقال کر گئے

معروف ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ’ ماہر طب کے ساتھ ساتھ ارطغرل کے نائب کا کردار نبھانے والے ایبرک پیکن المعروف ‘آرتک بے’ انتقال کر گئے۔

ترک میڈیا اور ارطغرل غازی کے ہدایت کار مہمت بوذداغ نے ایبرک پیکن کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلنددرجات کے لیے دعا کی ہے۔

حال ہی میں ایبرک کو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور اپنی صحت کے حوالے سے انہوں نے مداحوں سے بھی شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ انہیں پھیپھڑوں کا کینسر ہے اور ٹیومر پھیل رہا ہے بیماری نے اپنے ابتدائی مراحل میں کوئی علامات ظاہر نہیں کی تھیں۔

آئبرک پیکجن جنہیں مداح آرتک بے کے نام سے جانتے ہیں، انہوں نے ارطغرل کے دوسرے سیزن سے لے کر پانچویں سیزن تک اداکاری کے جوہر دکھائے—فوٹو: فائل

موذی مرض کا شکار ہونے والے ایبرک پیکن عارضے سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔ ان کی تدفین آبائی شہر مرسی میں ہو گی۔ وہ 22 مئی 1970 کو پیدا ہوئے اور 2001 سے اداکاری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے تھے۔انہوں نے متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

معروف اداکار کے انتقال پر ان کے ساتھیوں، شوبز سے وابستہ افراد اور مداحوں نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

گزشتہ سال اگست میں دنیا بھر میں مقبول’ارطغرل غازی‘ کے ماموں اور حائمہ خاتون کے بھائی ’کورکوت بے‘ جسے پاکستانی ’خوشنود بے‘ کے نام سے جانتے ہیں، اداکار حسین اوزے دار فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

ارطغرل غازی تاریخ کا بہترین ڈرامہ ہونے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لیے منتخب ہوا ہے جس کو دیکھنے والوں کی تعداد تیس لاکھ تک پہنچ چکی ہے اور دنیا بھر کی 39 زبانوں میں اس کا ترجمہ کیا گیا جو ایک ریکارڈ ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان میں اس سیریز کو سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ ہمارے اسلامی اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -