The news is by your side.

Advertisement

‘یہ تاثر غلط ہے کہ وزیراعظم کےکہنے پر اظہرعلی کو ہٹایا’

سینیٹر فیصل جاوید نے اس تاثر کو غلط قرار دیا ہے کہ وزیراعظم کے کہنے پر اظہرعلی کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹایا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں فیصل جاوید نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہےکہ وزیر اعظم کےکہنے پر اظہرعلی کو ہٹایا، عمران خان ٹپس تو دیتے ہیں لیکن حتمی فیصلہ مینجمنٹ کا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں سب سے اہم کپتان ہوتا ہے اور کپتان کا دلیرہونا لازمی ہے پرفارمنس پراگر کوئی فیصلہ کرنا پڑا وہ مینجمنٹ کی جانب سے ہے۔

بابراعظم قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کےکپتان مقرر

سینیٹر فیصل جاوید نے واضح کیا ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ وزیراعظم کے کہنے پر اظہرعلی کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹایا گیا ہو۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی بابراعظم کو قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ بابراعظم اب تینوں فارمیٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بن گئے ہیں۔

بطور ٹیسٹ کپتان بابراعظم کی پہلی اسائنمنٹ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریزمیں پاکستان کی قیادت کرنا ہوگا۔دونوں ممالک کے مابین ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ اظہر علی کے پاس کرکٹ کا علم بھی ہے اوروہ ایک اسپیشلسٹ ٹاپ آرڈر بیٹسمین ہیں، اظہر علی میں ابھی بہت کرکٹ باقی ہے اورانہیں یقین ہے کہ ان کے تجربے سے ابھی پاکستان بہت فائدہ اٹھاسکتا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں