منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

سائفر کیس کی اِن کیمرہ کارروائی کالعدم قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آبادہائیکورٹ نے سائفر کیس کی ان کیمرہ کارروائی کالعدم قرار دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نےمحفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس گل حسن اورنگزیب نے 5 صفحات کا فیصلہ جاری کیا ہے جس میں ہائیکورٹ نےخصوصی عدالت کا 14 دسمبر کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے 14 دسمبر کو ان کیمرہ کارروائی کاحکم جاری کیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ 14دسمبر کے بعد کی سائفر کیس کی تمام کارروائی غیرقانونی ہے، 14دسمبر کے بعد کی عدالتی کارروائی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

فیصلے کے مطابق اٹارنی جنرل نےکہا 14 دسمبر کا فیصلہ قانون کی نظرمیں برقرار نہیں رہ سکتا، اٹارنی جنرل نے کہا 14 دسمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دینے پر انہیں اعتراض نہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں