تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

آزاد تفتیشی اہلکار نے قاسم سلیمانی پر امریکی حملے کو غیر قانونی قرار دیدیا

جنیوا: انسانی حقوق برائے اقوام متحدہ کے آزاد تفتیشی اہلکار کالمارڈ نے امریکی ڈرون حملےمیں ایرانی جنرل کی ہلاکت کو غیرقانونی عمل قرار دے دیا۔

خبر رساں ادارے سےگفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے اہلکار نے کہا کہ امریکی ڈرون حملےمیں ایرانی جنرل قاسم سیلمانی کی ہلاکت غیرقانونی عمل تھا جب کہ امریکاحملےکےکافی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہاہے۔

آزادتفتیشی اہلکار کالمارڈ کا کہنا تھا کہ امریکی ڈرون حملوں کی بات کی جائےتوسلامتی کونسل غائب ہے اور عالمی برادری معاملےپرمرضی سےبڑی حدتک خاموش ہے۔

آزادتفتیشی اہلکار نے کہا کہ یہ پہلاواقعہ تھا کہ کسی ملک نےتیسرے ملک کی حدود میں اپنےدفاع کاجوازپیش کیا۔

خیال رہے کہ رواں سال 3 جنوری امریکا نے ڈرون حملے کے ذریعے ایرانی قدس فورس کے سربراہ کو ہلاک کیا تھا، واشنگٹن حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ قاسم سلیمانی مشرقی وسطیٰ میں امریکی فوج پر حملوں میں ملوث رہا ہے۔

گزشتہ ماہ ایران کی عدالت نے کمانڈر قاسم سلیمانی سے متعلق جاسوسی کرنے والے امریکی جاسوس کو سزائے موت سنائی تھی۔

ایرانی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین نے کہا کہ موسوی نامی جاسوس نے قاسم سلیمانی سے متعلق خفیہ معلومات امریکا اور اسرائیل کو فراہم کی تھیں۔

’جاسوس ایرانی کمانڈر کی شہادت سے قبل امریکی اور اسرائیلی خفیہ ایجنسیز سے مسلسل رابطے میں تھا اور قاسم سلیمانی کے ٹھکانوں سے متعلق بھی معمولات دشمنوں کو فراہم کی گئیں جس سے امریکا اپنے مقصد میں کامیاب ہوا‘۔

Comments

- Advertisement -