تازہ ترین

بھارتی اسٹریٹیجک میزائل پروگرام کے معیار کی قلعی کھل گئی

بھارتی اسٹریٹیجک میزائل پروگرام کے معیار کی قلعی کھل گئی۔ ناقص انتظامات، ایس اوپیز کی خلاف ورزی اور لاپرواہی سے سانحہ ہوتے بچ گیا۔

بھارتی حکومت نے براہموس میزائل فائر ہونے پر غلطی اور نااہلی تسلیم کر لی۔ براہموس میزائل کے مارچ 2022 میں حادثاتی فائر کے واقعے کی تحقیقات مکمل کر لی گئی۔

میزائل فائر پر 3 افسران کو واقعے کا ذمہ دار قرار دے کر انہیں برطرف کر دیا گیا۔ رواں سال9 مارچ کو براہموس میزائل غلطی سےداغا گیا جو پاکستان میں گرا۔

براہموس میزائل بھارتی علاقے ہریانہ سے فائر ہوا اور میاں چنوں میں آکر گرا تھا۔ حادثےمیں میاں چنوں میں شہری املاک کونقصان پہنچا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔

براہموس میزائل سورت گڑھ، راجستھان سےپاکستان میں داخل ہوا تھا۔ مقرر کردہ کورٹ آف انکوائری نے تحقیقات مکمل کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا۔

براہموس میزائل داغنے کے دوران وضع کردہ ایس اوپیز سے بھی انحراف کیا گیا۔ 3افسران کے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز نظرانداز کرنے سے میزائل حادثاتی فائر ہوا۔

Comments

- Advertisement -