جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

انشورنس کمپنی خاتون کو منافع کے ساتھ رقم واپس کرے، صدر کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انشورنس کمپنی کو خاتون کو رقم واپس کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشورنس کمپنی خاتون کو1لاکھ روپےمنافع کیساتھ ادا کرے۔

صدر مملکت نے کہا کہ خاتون کو بینک میں دھوکا دہی سے انشورنس پالیسی بیچی گئی اس لیے رقم واپس کریں، کمپنی نے 2020 سے خاتون کے1 لاکھ روپے رکھے ہوئے ہیں کمپنی نےخاتون کی رقم کی  سرمایہ کاری کر کے کافی منافع بھی کمایا ہو گا خاتون کو اُسی کی رقم پر حاصل منافع کے حصے سے محروم کرنا ناانصافی ہوگی۔

موصول تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ زبیدہ بیگم نے کمیٹی ڈال کر1لاکھ روپےحاصل کیے تھےخاتون اپنی رقم اپنےبینک اکاؤنٹ میں جمع کراناچاہتی تھی، خاتون کوغلط طورپر1 لاکھ سالانہ پریمیم کی  انشورنس پالیسی جاری کردی گئی۔

خاتون کے رقم واپسی کے مطالبے پر کمپنی نے صرف 40 ہزار واپس کرنے کی رضامندی ظاہر کی تو ناانصافی پر خاتون نے وفاقی انشورنس محتسب سے رابطہ کیا ، لیکن شکایت حل نہ ہوئی۔ خاتون نے انشورنس محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو درخواست دائر کی جس پر صدر مملکت نے ذاتی طور پر کیس سنا اور ریکارڈ دیکھنے کے بعد متاثرہ خاتون کے حق میں فیصلہ دیا۔

صدر مملکت نے فیصلے میں کہا کہ خاتون کم از کم اصل رقم واپسی کی حقدار ہے اور دعویٰ منصفانہ ہےایک غریب خاتون کوغلط طور پر پالیسی فروخت  کی گئی، خاتون نے کبھی پالیسی خریدنے کا انتخاب ہی نہیں کیا، کمپنی کی طرف سےجمع شدہ پریمیم کی رقم کی واپسی سےانکار بدانتظامی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں