The news is by your side.

Advertisement

عالمی برادری کو افغانستان کی مسلسل معاشی معاونت برقرار رکھنی چاہیے: وزیرخارجہ

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پرامن اور مستحکم افغانستان، پاکستان اور خطے کے لیے اہمیت کا حامل ہے، عالمی برادری کو افغانستان کی مسلسل معاشی معاونت برقرار رکھنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور چینی ہم منصب کے درمیان فون پر رابطہ ہوا اس دوران دونوں وزرائے خارجہ میں افغانستان کی بدلتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان امن عمل کی پرعزم حمایت کی، پاکستان اور چین ٹرائیکا پلس کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے امن کی کاوشوں کو آگے بڑھانے میں معاونت کی۔ شاہ محمود نے وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے آگاہ کیا۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ضروری ہے افغان عوام اور ان کے حقوق کاتحفظ یقینی بنایا جائے، افغانستان کے جامع سیاسی تصفیے کے لیے افغانوں کو مل کر کام کرنا چاہیے، عالمی برادری کی جانب سے افغان عوام کی حمایت کا جاری رہنا ناگزیر ہے۔

ملاقات میں شاہ محمود نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور چین آہنی برادراور اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، دونوں ممالک میں قریبی رابطے اور ہم آہنگی استوار رکھنے کی روایت موجود ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں