تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...

‏’عالمی برادری افغان عوام کی معاشی اور تعمیرنو میں مدد کرے‘‏

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری افغان عوام کی معاشی مدد اور تعمیرنو میں مدد کرے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا ابوظبی کے ولی عہدمحمد بن زید سےٹیلی فونک رابطہ ہوا جس ‏میں افغانستان کی صورتحال ور علاقائی پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کےدرمیان باہمی دلچسپی ‏اور دوطرفہ تعاون امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ ‏

وزیراعظم نے کہا کہ پرامن اورمستحکم افغانستان پاکستان اورخطےکےمفادمیں ہے سیاسی تصفیہ افغان عوام کے ‏حقوق کےتحفظ کویقینی بنانےکابہترین راستہ ہے عالمی برادری افغان عوام کی معاشی مدداورتعمیرنومیں مدد ‏کرے۔

وزیراعظم نےدبئی ایکسپو 2020 کیلئے بہترین انتظامات پر ولی عہدکو مبارکباد دیتے ہوئے میگا ایونٹ کی شاندار ‏کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم اورولی عہدکامشترکہ مفادکےتمام شعبوں میں تعاون بڑھانے ‏پر اتفاق کیا۔

Comments

- Advertisement -