ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

صحافی جان محمد مہر قتل کی تحقیقات ڈی ایس پی سے واپس

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: سینئر صحافی جان محمد مہر قتل کیس کی تحقیقات ڈی ایس پی سٹی سے واپس لےلی گئیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق جان محمد مہرقتل کیس کی تحقیقات سی ٹی ڈی سکھر کے ڈی ایس پی عبدالقدوس کلوڑ کے سپرد کر دی گئیں جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیرداخلہ کے احکامات پر تحقیقات ڈی ایس پی سی ٹی ڈی عبدالقدوس کلوڑ کے حوالے کی گئیں۔

وزیرداخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ جان محمد مہر کے بہیمانہ قتل کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تحقیقات تیز کی جائیں جان محمد مہر کے لواحقین کو فوری طور پر فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یوجے) نے شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ٹارگٹڈ فوجی آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکریٹری فنانس لالا اسد پٹھان نے کہا کہ پی ایف یو جے نے صدر پاکستان کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ شہید جان محمد مہر کے قتل کو 11 روز گزر چکے ہیں لیکن پولیس قاتلوں کو ابھی تک گرفتار نہیں کر سکی۔

رہنماپی ایف یوجے کا کہنا تھا کہ پولیس کے مطابق شہید جان محمد مہر قتل کے ماسٹر مائنڈ اور سہولت کار کچے کے علاقے میں چھپے ہوئے ہیں اور کچے کے علاقے میں فی الوقت پولیس کا پہنچنا مشکل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں