ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

دھند میں طیاروں کی ائیرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کا معاملہ، اہم پیشرفت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ایئرپورٹ پر دھند میں طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف میں رکاوٹ کے حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سکنڈری رن وے کی کیلی بریشن کا عمل مکمل کر لیا۔

ذرایع کے مطابق اسپیشل طیارے سے لاہور ائیرپورٹ پر انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹم، ریڈیو نیویگیشن اور ویجول ایڈز کی چیکنگ کی گئی۔ 36L سکینڈری رن وے کو طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا۔

ایئرپورٹ پر 36L سکینڈری رن وے پر نصب پریسیزن اپروچ پاتھ انڈیکیٹر (پاپی) بھی فٹ قرار دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اس ضمن میں ذرایع نے یہ بھی بتایا کہ ڈوپلر ہائی فریکونسی اومنی رینج ڈی ایم ای سسٹم بھی بالکل ٹھیک ہے۔ 18R سکینڈری رن وے پریسیزن اپروچ پاتھ انڈیکیٹر (پاپی) کو طیاروں کی لینڈنگ کے لیے ان فٹ قرار دے دیا گیا۔

ذرایع کا کہنا تھا کہ 18 دسمبر سے 26 دسمبر تک ۔18R سکینڈری رن وے پریسی اپروچ پاتھ انڈیکیٹر (پاپی) کو مرمت کے لیے بند رکھا جائے گا۔

اسی طرح پاپی سسٹم دوپہر سوا 2 بجے سے لیکر رات 12 بجے تک بند رہے گا جبکہ 18R سکینڈری رن وے پریسی اپروچ پاتھ انڈیکیٹر (پاپی) بند ہونے سے فلائیٹ شیڈول پر اثر نہیں پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں