تازہ ترین

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

’یہ مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کرنا چاہتے ہیں‘

لاہور: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف...

صدرِ مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے یوم پاکستان...

آئین سب پر مقدم، کوئی اس سے بالاتر نہیں ہے، وزیراعظم

تھرپارکر: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ...

بھارت کو سُبکی کا سامنا : جی20 اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہوسکا

نئی دہلی : بھارت میں ہونے والے جی ٹوئنٹی وزرائے خارجہ کا اجلاس انتشار کا شکار ہوگیا، جس کی بڑی وجہ یوکرین جنگ کے معاملے پر امریکہ اور روس کی الزام تراشیاں بتائی جارہی ہیں۔

بھارت کی میزبانی میں منعقدہ اس اجلاس میں لاکھ کوشش کے باوجود کوئی مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں ہو سکا، ایک ہفتے کے اندر یہ دوسرا موقع تھا جب جی ٹوئنٹی گروپ کے وزراء اتفاق رائے پیدا کرنے میں ناکام رہے۔

اجلاس کے دوران یوکرین جنگ کے معاملے پر شدید اختلافات سامنے آئے، ایک طرف امریکہ کی قیادت میں مغرب نے اور دوسری طرف روس اور چین نے اپنے اپنے موقف اختیار کیے تمام ممالک اپنے اپنے سابقہ مؤقف پر قائم رہے۔

بھارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر ارکان نے یوکرین میں جنگ کی شدید مذمت کی اور اس بات پر زور دیا کہ یہ جنگ بے پناہ انسانی مصائب کا سبب بن رہی ہے اور عالمی معیشت میں موجود کمزوریوں میں اضافہ کر رہی ہے۔

اجلاس کے بعد بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ یوکرین تنازع پر اختلافات تھے جسے ہم دور نہیں کرسکے، ہم نے بہت کوشش کی لیکن ملکوں کے درمیان فاصلہ بہت زیادہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں جن امور پر غور کیا گیا ان میں سے 95 فیصد پر اتفاق رائے تھا۔ البتہ اعلامیے کے دو پیراگراف پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا، ہر کوئی دو پیراگراف پر متفق نہیں تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلورو میں جی ٹوئنٹی وزرائے خزانہ کے اجلاس میں بھی کوئی مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں ہو سکا تھا۔

Comments