تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

’حقیقی آزادی مارچ کے تیسرے دن کا سفر آج صبح 11 بجے شروع ہوگا‘

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کے تیسرے دن کا سفر آج صبح 11 بجے شروع ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے لانگ مارچ کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔

حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آج صبح 11 بجے حقیقی آزادی مارچ کے تیسرے دن کا سفر شروع ہوگا اور یہ سفر مرید کے، سادھوکی، کامونکی، موڑ ایمن آباد، گوجرانوالہ کے روٹس پر مشتمل ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ دن کی روشنی میں زیادہ سے زیادہ سفرمکمل کیا جائے۔

 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جمعے کو لبرٹی چوک لاہور سے شروع ہوا تھا، رات شرکا نے شاہدرہ پر قیام کیا تھا، ہفتے کے روز اسی مقام سے لانگ مارچ نے اگلی منزل کی جانب پیش قدمی شروع کی تھی اور مریدکے میں پڑاؤ ڈالا تھا اور آج یہیں سے لانگ مارچ آگے کی جانب روانہ ہوگا، عمران خان زمان پارک سے مریدکے پہنچیں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے بعد حکومت اور تحریک انصاف کے مابین مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔

مذاکرات کے ساتھ ہی حکومت لانگ مارچ روکنے کے لیے بھی بھرپور تیاریاں کر رہی ہے ایک جانب اسلام آباد جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز سے بند کردیا گیا ہے دوسری جانب لانگ مارچ روکنے کیلیے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

Comments

- Advertisement -