ہالی ووڈ کی سپنس اورایڈونچر سے بھرپور فلم دی جنگل بک ایک بارپھر باکس آفس پر سب سے زیادہ کمانے والی ٹاپ ون فلم بن گئی۔
بچوں اور بڑوں کے دل موہ لینے والی فلم دی جنگل بک نے اپنی ریلیز کے دوسرے ہفتے بھی ساٹھ اعشاریہ آٹھ ملین ڈالرز کی کمائی کے ساتھ باکس آفس پراپنی پہلی پوزیشن کو برقرار رکھا۔
فلم کی کہانی ایک ایسے نڈر بچے کے گرد گھومتی ہےجس کا ایک خونخوار شیر جانی دشمن بن جاتا ہے۔
جادوئی فلم ’دی ہانٹس مین ونٹرز وار‘ کے سحر نے بھی شائقینِ فلم کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا ہے،فلم بیس اعشاریہ ایک ملین ڈالرز کماکر با کس آفس پر دوسرے نمبر پررہی۔
جبکہ مزاح سے بھرپور حجام خاندان پر مبنی فلم ’باربرشاپ دی نیکسٹ کٹ‘ اس ہفتے دس اعشاریہ آٹھ ملین ڈالرز سے زائد کا بزنس کرکے باکس آفس پر تیسرے نمبر پررہی۔