تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

عرب ممالک کے مقابلے میں سعودی عرب ایک بار پھر سب سے آگے

ریاض: سعودی عرب میں 2021 کے دوران عرب ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ سائنس ریسرچ پر کام ہوا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر تعلیم حمد آل الشیخ نے بتایا کہ رواں سال کے دوران سعودی جامعات میں اسکالرز نے سائنس ریسرچ کے حوالے سے 120 فیصد اضافہ ریکارڈ کرایا۔

ان کا کہنا تھا کہ عرب دنیا میں 27 فیصد ریسرچ ورک کا تعلق سعودی جامعات کے اسکالرز سے ہے۔

مملکت کی وزارت تعلیم نے سعودی عرب میں 2021 کے دوران حاصل کی جانے والی کامیابیوں اور 2022 کے اہداف کا جائزہ پیش کیا جس میں بتایا گیا کہ سعودی ماہرین نے بڑھ چڑھ کر سائنس ریسرچ میں حصہ لیا۔

سعودی وزیر تعلیم حمد آل الشیخ

حمد آل الشیخ نے کہا کہ سائنس ریسرچ کے شعبے میں شرح نمو 200 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ 35 سعودی جامعات نے عالمی درجہ بندی میں اپنا مقام بنایا۔

وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں تعلیم کے لیے 185 ارب ریال کا بجٹ مختص ہے۔

ایک جائزے کے مطابق مملکت میں 4 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ اساتذہ نے 30 ہزار سے زیادہ ٹریننگ کورس کیے۔ سرکاری سیکٹر میں 22.6 فیصد بچوں کے داخلوں میں اضافہ ہوا۔

اسی طرح 5 برس کی عمر میں نرسری سکولوں میں داخل ہونے والوں کی تعداد 44 فیصد بڑھ گئی۔

Comments

- Advertisement -