پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ پر کھالیں جمع کرنے سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق پابندی کی حامل تنظیمیں اُسی نام یاتبدیل نام سےکھالیں اکٹھی نہیں کرسکتی تاہم خیراتی تنظیمیں ڈپٹی کمشنرکےدفترمیں درخواست جمع کرسکتی ہیں۔
درخواست رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ،این اوسی اوربیان حلفی پرمشتمل ہوگی اور ڈپٹی کمشنران درخواستوں پر 5 دن کے اندرفیصلہ کرنےکامجازہوگا۔
ضابطہ اخلاق کے تحت کھالوں کو اکھٹا کرنےکیلئےکسی کو زبردستی مجبور نہیں کیا جاسکتا، کھالوں اورعطیات جمع کرنےکیلئےلاؤڈاسپیکر کااستعمال ممنوع ہے۔
صوبائی حکومت نے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد نہ کرنے والوں اور خلاف ورزی کرنے والوں خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور یکساں طور پر قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔