تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

بیوی کے خوف سے شوہر کورونا کا مریض بن گیا

کویت سٹی : کویتی شہری پر بیوی کا ایسا خوف طاری ہوا کہ اس نے خود کو دنیا بھر میں موت باٹنے والے کورونا وائرس کا مریض ظاہر کردیا۔

کورونا وائرس کا شکار ہوکر موت کے منہ میں جانے کا خوف کا ساری دنیا کو لاحق ہوگیا ہے لیکن کویت میں ایک ایسا شہری بھی پایا جاتا ہے جس نے خود کو جان بوجھ کر کورونا وائرس کا مریض ظاہر کردیا تھا۔

کویتی باشندے نے حکام کو آگاہ کیا کہ وہ کچھ روز قبل ایران سے آیا ہے اور طبعیت میں کچھ خرابی محسوس ہورہی ہے جس پر طبی عملے نے اس کا میڈیکل چیک اپ تو کورونا کے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے۔

ٹیسٹ کے نتائج مثبت آنے پر حکام نے اسے جھوٹ بولنے اور حکام کا وقت ضائع کرنے پر گرفتار کرلیا۔

دوران تفتیش کویتی شہری نے انکشاف کیا کہ کچھ روز قبل اس کا بیوی سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد وہ بچنے کےلیے بیوی سے دور رہنا چاہتا تھا اور کورونا کا مریض ظاہر کرکے میں آرام سے 15 روز تک قرانطینہ میں رہ سکتا تھا۔

سوشل میڈیا پر کویتی باشندے کی کہانی وائرل ہوئی تھی صارفین نے خوب تبصرے کیے۔

خیال رہے کہ ’کورونا‘ کے وائرس کے ظاہر ہونے کی مدت 15 دن ہوتی ہے اس لیے ایسے افراد کو مذکورہ مخصوص مدت تک عام لوگوں سے ملنے نہیں دیا جاتا کہ اگر ان میں وائرس ہو تو وہ دوسروں تک منتقل نہ ہوسکے اسی لیے انہیں قرانطینہ میں رکھا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -