تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شہزادہ فلپ کی آخری رسومات، ملکہ برطانیہ نے اہم حکم جاری کردیا

لندن: ملکہ برطانیہ الزبتھ نے شہزادہ فلپ کی آخری رسومات کے دوران شاہی خاندان کی اعلیٰ شخصیات کو فوجی یونیفارم پہننے سے منع کردیا۔

غیرملکی خبررساں اداے کی رپورٹ کے مطابق ملکہ نے اپنے بیٹے شہزادہ اینڈریو اور پوتے شہزادہ ہیری کو کسی بھی قسم کی شرم ناک صورت حال سے بچانے کے لیے شہزادہ فلپ کی آخری رسومات کے دوران شاہی خاندان کی اعلیٰ شخصیات کو فوجی وردی پہننے سے منع کردیا ہے۔

ملکہ نے حکم دیا ہے کہ شہزادے کی آخری رسومات میں خاندان کا کوئی بھی فرد فوجی یونیفارم نہیں پہنے گا۔

بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ فلپ کی آخری رسومات میں شامل ہونے والے شاہی خاندان کے افراد فوجی وردی کے بجائے رسمی لباس زیب تن کریں گے۔

شہزادہ فلپ کی آخری رسومات کی تاریخ کا اعلان

خیال رہے کہ شاہی روایات کے مطابق ایسے موقع پر خاندان کے اراکین ملٹری لباس پہنتے ہیں تاکہ انہیں ملنے والے اعزازات بھی نمایاں ہوں لیکن شہزادہ فلپ کی آخری رسومات کے دوران ایسا نہیں ہوگا۔ یاد رہے شہزادہ ہیری کے شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کے بعد ان کے اعزازی فوجی عہدے بھی واپس لے لیے گئے تھے۔

برطانوی شہزادہ اب فوجی نونیفارم پہننے کے اہل نہیں ہیں۔ اسی طرح الزبتھ اور فلپ کے 61 سالہ بیٹے شہزادہ اینڈریو سے بھی ایڈمیرل کا اعزازی عہدہ واپس لے لیا گیا تھا جس کے بعد وہ بھی اپنا فوجی یونیفارم نہیں پہن سکتے۔

واضح رہے کہ شہزادہ فلپ کی آخری رسومات 17 اپریل(کل) کو ادا کی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -