The news is by your side.

Advertisement

کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کے گرد قانون کا گھیرا تنگ

لاہور: صوبہ پنجاب میں کرپٹ سرکاری افسران کے خلاف اینٹی کرپشن کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، حالیہ ایکشن کے دوران بدعنوانی میں ملوث مزید افراد گرفتار ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے محکمہ مال اور محکمہ آبپاشی پر چھاپے مارے۔ اس دوران محکمہ مال کاگرداور، پٹواری اور محکمہ آبپاشی کا ضلع دار کو گرفتار کیا گیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا ہےکہ محکمہ مال سیالکوٹ سے رشوت خور گرداور کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرداور حبیب سرور این ٹی او برانچ سیالکوٹ میں تعینات تھا، ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں ٹریپ ریڈ کرکے گرفتار کیا گیا، دوسری جانب اوکاڑہ کے علاقے بنگلہ گوگیرہ سے پٹواری ظفراللہ گرفتار ہوا۔

اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ پٹواری ظفراللہ سے رشوت کے نشان زدہ 5ہزار روپے برآمد ہوئے، جبکہ جھنگ سے محکمہ آبپاشی کا ضلع دارلیاقت علی رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رشوت خور ضلع دار سے نشان زدہ 50ہزاربرآمد ہوئے جس کا مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں