منگل, جنوری 20, 2026
اشتہار

ہوٹل میں شیر گھس آیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست گجرات کے ایک ہوٹل میں اچانک شیر گھس آیا جس کی ویڈیو دیکھ لوگ خوف زدہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جونا گڑھ شہر کے بیچ و بیچ بنے ہوٹل میں رات کے آخری پہر شیر کے داخل ہونے کی سی ‏سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شیر سیکورٹی چیک کو پھلانگ کر ہوٹل کے احاطے میں داخل ہوا، بن بلائے ‏مہمان کی اچانک آمد کو دیکھ کر چوکی میں موجود گارڈ اپنی نشست سے کھڑا ہوا اور گزرتے ہوئے شیر کو تکتا ‏رہا۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی اور ایک ویڈیو میں شیر کو پارکنگ میں مٹر گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ شیر پارکنگ ‏ایریا سے گزرتا ہوا سیکورٹی پوسٹ سے باہر نکل گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں