تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

ہری مرچوں کے جادوئی فوائد، سنگین بیماریوں میں مبتلا مریضوں کیلئے خوشخبری

دنیا بھر میں ہری مرچ ایک عام اور سستی شے سمجھی جاتی ہے لیکن آپ اس کے جادوئی فوائد جان کر حیران رہ جائیں گے جو سنگین بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہری مرچ ہارٹ اٹیک، فالج، امراض قلب اور کینسر جیسی بیماریوں سے ناصرف انسانوں کو بچاتی ہے بلکہ ان بیماریوں میں مبتلا افراد میں موت کے خطرات کو بھی کم کرتی ہے، ہری مرچوں کے عادی افراد میں ہارٹ اٹیک، فالج یا کینسر سے موت کا خطرہ اس سے دور رہنے والے افراد کے مقابلے میں نمایاں حد تک کم ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ورطہ حیرت میں ڈالنے والی یہ تحقیق حالیہ دنوں ہوئی، ریسرچ کے دوران 5 بڑے میڈیکل ڈیٹا بیسز سے ساڑھے 4 ہزار سے زائد تحقیقی رپورٹس کی اسکریننگ کی گئی۔

اس تحقیق میں جن رپورٹس کا مشاہدہ کیا گیا ان میں 4 بڑے پیمانے پر ہونے والی تحقیقاتی رپورٹس بھی شامل تھیں جو چین، اٹلی، ایران اور امریکا میں 5 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد پر ہوئی تھیں، مذکورہ افراد پر مرچوں کے اثرات کا موازنہ مرچیں نہ کھانے اور کبھی کبھار کھانے والوں سے کیا گیا تھا۔

تمام رپورٹس پر تجزیے سے پتا چلا کہ جو لوگ ہری مرچ کے استعمال کے عادی ہوتے ہیں ان میں ہارٹ اٹیک، فالج یا دل کی شریانوں سے جڑے امراض سے موت کا خطرہ 26 فیصد تک کم ہوجاتا ہے اور کینسر میں مبتلا افراد میں موت کا خطرہ 23 فیصد جبکہ کسی بھی امراض کی وجہ سے موت کا امکان 25 فیصد تک کم ہوتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ مرچوں کے حوالے سے یہ نتائج نئے ہیں تاہم اس کے عملی طور پر ممکنات کا ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، ٹھوس انداز سے تو یہ کہنا ممکن نہیں کہ لوگوں کو کہا جائے کہ وہ زیادہ ہری مرچیں کھانا شروع کردیں۔

Comments

- Advertisement -