تازہ ترین

مینار پاکستان جلسہ: "ان کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ عمران خان کو روکا جائے”

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے...

صدر کا خط، نواز شریف نے وزیر اعظم کو اہم ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت...

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

پی ٹی آئی کے اہم رہنما نے مقدمات خارج کرنے کیلیے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

علی امین گنڈا پور نے اپنے خلاف سات درج مقدمات کے اخراج کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

درخواست کے مطابق وفاق، پولیس اور تفتیشی افسران درخواستوں میں فریق ہیں جبکہ الیکشن کمیشن سے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد احتجاج کیاگیا احتجاج کے بعد میرے خلاف مختلف تھانوں میں میرے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مقدمات تھانہ سہالہ، آئی نائن، سیکرٹریٹ، کھنہ، بہارہ کہو سنگجانی میں دہشتگردی، کارسرکار میں مداخلت کے درج کیے گئے۔ یہ مقدمات مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج ہوئے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مقدمات میں میرا نام شامل کرنا اور لگائے گئے الزامات حقائق کے منافی ہیں میرے خلاف درج مقدمات خارج کرنے کا حکم دیاجائے۔

Comments