تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کافی شاپ مالکان کی عجیب حرکت کا انکشاف

ریاض: سعودی تاجر نے انکشاف کیا ہے کہ بعض کافی شاپس کے مالکان رش بڑھانے کے لیے لوگوں کو پیسے دیتے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی نوجوان تاجر فہد المسلم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بعض کافی شاپس کے مالکان کی جانب سے رش بڑھانے کے لیے لوگوں کو پیسے دیتے ہوئے دھوکا دہی کا سہارا لیا جاتا ہے۔

نوجوان تاجر نے بتایا کہ ایسے کافی شاپس کے مالکان نوجوان کو پیسے دے کر بلاتے ہیں تاکہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ آئیں اور کافی شاپ میں رش لگائیں۔

فہد المسلم نے بتایا کہ ایسا کرنے سے عام افراد کو تصور دیا جاتا ہے کہ کافی شاپ میں بڑا رش ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اس کی سروس اور پیش کی جانے والی چیزیں بہت معیاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھیڑ لگانے کے لیے بلائے جانے والے نوجوانوں کو 80 ریال سے 120 ریال تک دئیے جاتے ہیں۔

سعودی نوجوان نے کاروبار کرنے کے خواہشمند افراد کو مشورہ دیا کہ کافی شاپس کے علاوہ کسی اور کاروبار میں قسمت آزمائی کریں۔

اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر شہر میں کافی شاپس اتنی تعداد میں کھل چکے ہیں کہ مزید کی گنجائش باقی نہیں رہی۔

فہد المسلم نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ کوئی بھی کاروبار شروع کرنے سے پہلے اس کا تجربہ حاصل کرنا ضروری ہے۔

Comments

- Advertisement -