site
stats
پاکستان

شیخ رشید پر جوتا پھینکنے والا شخص رہا

لاہور: ریلوے اسٹیشن پرشیخ رشید پر جوتا پھینکنے والے فقیر محمد کو رہا کر دیا گیا، ریلوے پولیس نے رہائی کے متعلق  سیشن عدالت میں رپورٹ پیش کر دی۔

عدالت کے روبرو پولیس نے موقف اختیار کیا کہ پی ایس ایل فائنل میچ دیکھنے کے لئے شیخ رشید ٹرین کے ذریعے لاہور ریلوے اسٹیشن پر اترے تو فقیر محمد نامی شہری نے ان کی طرف جوتا اچھال دیا۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے فقیر محمد نامی شہری کے خلاف کارروائی کی کوئی درخواست نہیں دی۔

ایس ایس پی ریلوے مخدوم قیصر نےاعتراف کیا ہے کہ فقیر محمد حراست میں ہے اور ریلوے پولیس نے فقیر محمد کو کسی قانونی جواز  کے بغیر  حراست  میں رکھا ہوا ہے جبکہ قانون کے تحت بغیر ایف آئی آر کے کسی بھی شہری کو حراست میں نہیں رکھا جا سکتا۔

یہ پڑھیں: شیخ رشید کی لاہور آمد، کسی نے ان پرجوتا اچھال دیا 

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت فقیر محمد کو رہاء کرنے کے احکامات جاری کرے، ریلوے پولیس  نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شیخ رشید کی جانب سے فقیر محمد کے خلاف کاروائی کی درخواست نہ آنے کی بناء پر فقیر محمد کو رہا کر دیا گیا۔ پولیس کا جواب سننے کے بعد عدالت نے ملزم کو حبس بے جا میں رکھنے کی درخواست نمٹا دی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top