کراچی: محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان ‘گلاب’ سے متعلق تیسرا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت طوفان کراچی سے 22 سو کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان گلاب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، سمندری طوفان کے آج شام یا رات تک بھارت کی ساحلی پٹی اوریسا آندھرا پردیش سے گزرنے کے امکانات ہیں۔
سمندری طوفان سے متعلق محکمہ نے مزید بتایا کہ اس وقت سمندری طوفان کراچی سے 22 سو کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، تاہم پاکستان کی ساحلی پٹی کو اس سسٹم سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
قبل ازیں ایک بیان میں محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ خلیج بنگال میں سمندری طوفان کے سبب سندھ میں 28 ستمبر سے بارشیں متوقع ہیں جبکہ سمندری طوفان ‘گلاب’ آج بھارت کے ساحل سے ٹکرائے گا۔
سمندری طوفان ‘گلاب’ آج ساحل سے ٹکرائے گا، الرٹ جاری!
یہ بھی کہا گیا کہ کراچی کا موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہ، شہرقائد میں نمی کاتناسب زیادہ ہونے سےگرمی زیادہ محسوس کی جائے گی۔