The news is by your side.

محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرقائد میں آج درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی گرمی کی شدت میں اضافہ برقرار ہے جبکہ شہر کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

‘کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔’

محکمہ نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد ہے جبکہ ہوا کا رخ مغرب اورشمال مغرب کی جانب ہے، شہر میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں ملک کا ساحلی علاقہ سمندری طوفان کی تباہی سے بچا تاہم طوفان نے گوادر کے ساحلی پٹی کو جزوی طور پر نقصان پہنچایا تھا۔

بعد ازاں شاہین نامی طوفان نے عمان میں نظام زندگی درہم برہم کیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں