تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

موسم گرما میں سونف کے کرشماتی فوائد

موسم گرما کی شدت کو توڑنے کے لیے ماہرین ٹھنڈی غذاؤں اور مشروبات کا مشورہ دیتے ہیں اسی ضمن میں سونف بھی وہ جادوئی شے ہے جو اپنے اندر قدرت کے بےشمار فوائد کو سموئے ہوئے ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق گرمی کے موسم میں انسانوں کو اپنی غذا میں ایسی اشیاء شامل کرنی چاہئیں جو آپ کے جسم کو اندرونی طور پر ٹھنڈا رکھ سکیں۔ ٹھنڈا پانی اور چند خاص ٹھنڈے مشروبات بھی گرمیوں میں قابل ذکر ہوتے ہیں۔ لیکن کیا آپ سانف کی ٹھنڈک اور فائدے جانتے ہیں؟۔

سونف کو ہم اپنی غذا میں شامل کرکے گرمی کی شدت کو توڑ سکتے ہیں۔ یقیناً آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ان چھوٹے بیجوں کو اپنی غذا میں کیسے شامل کیا جائے؟ تو فکر نہ کیجیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

سونف کا شربت

ماہرین کا ماننا ہے کہ سونف کے شربت کا استعمال انسانی جسم میں موجود ہارمونل توازن کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے، اس میں سیلینیم اور زنک جیسے اہم معدنیات پائے جاتے ہیں، سونف کی اینٹی اسپاسموڈک خصوصیات ماہواری کے درد کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد کرتی ہے، اس شربت سے انسانی جسم میں پانی کی مقدار بھی مستحکم رہے گی۔

سونف کی چائے

سونف کی چائے ناصرف گرمی کو دور کرتی بلکہ ہاضمہ بھی بہتر کرتی ہے۔ عام چائے کے مقابلے میں اس کا ذائقہ بھی مختلف ہوتا ہے۔ اگر آپ نے ایک مرتبہ پیا تو شاید پیتے رہ جائیں۔

سونف کا پانی

سونف کا پانی گیس کے مسائل حل کرتا ہے جبکہ ہاضمہ بھی ہوتا ہے۔ آپ اپنی مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے لیے اپنے دن کا آغاز سونف کے پانی سے کرسکتے ہیں۔

کھانوں میں اور کھانا کھانے کے بعد سونف کا استعمال

ہم سونف کا پاؤڈر بھی مختلف کھانوں اور مشروبات میں شامل کرکے ان کا مزہ دوبالا کرسکتے ہیں۔ جبکہ کھانے کے بعد سونف کو چبانے سے تازگی کا احساس ہوتا ہے۔ اس سے متلی اور منہ کا ذائقہ بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -