The news is by your side.

Advertisement

پیسےسندھ حکومت کو نہیں دے سکتےتھے ان پر اعتبار نہیں، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم نےکراچی کےلیےبڑےپیکج کااعلان کیا ہے پیسےسندھ حکومت کونہیں دےسکتےتھےکیونکہ ان پراعتبار نہیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ کراچی کےمسائل کنٹرول سے باہر ہو گئے تھے،سندھ حکومت قرض لےچکی ہےلیکن کراچی میں کام نظرنہیں آرہا، کراچی تجارتی اورمعاشی حب ہے، پیسےسندھ حکومت کونہیں دےسکتےتھےکیونکہ ان پراعتبار نہیں، ہم چاہتےہیں کہ پیسےکراچی کےعوام پرخرچ ہوں۔

شبلی فراز نے کہا کہ کراچی کےتمام منصوبے3 سال میں مکمل ہوجائیں گے،کےفور منصوبےپر46ارب خرچ ہوں گے، کراچی کیلئےگرین لائن،بی آرٹی پر5ارب خرچ ہوں گے، کراچی کےپیکج میں611 ارب وفاقی حکومت دےگی،ہم سے کراچی کےلوگوں کیلئےجوکچھ ہوسکاوہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ کےلوگ بھی پاکستان کاحصہ ہیں، وفاقی حکومت سیاسی تفریق کےبغیرسندھ میں کام کررہی ہے، کراچی سےمتعلق ہمارامقصدکسی لڑائی جھگڑےمیں پڑنا نہیں، اندرون سندھ کیلئےبھی سیاسی تفریق کوبالائےطاق رکھ کام کریں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےکنفیوژن پیداکرنےکی کوشش کی، کراچی میں جوگھرگرائےجائیں گے انہیں متبادل جگہ دی جائےگی، سندھ حکومت کےسی آرکاپروجیکٹ لیناچاہتی تھی، ریلوےوفاقی ادارہ ہےاس لیےوفاق ہی کےسی آرپرکام کرے گی، کوشش ہےکراچی کی ترقی کیلئےاتفاق رائےکاماحول پیداکریں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں