تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ماہِ رمضان: سعودی عرب میں اہم اعلان

ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک کے دوران ’فحص دوری‘ مراکز کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں گاڑیوں کے سالانہ کمپیوٹر ٹیسٹ (فحص فنی دوری) کے ادارے نے بھی ماہ صیام سے متعلق اپنی ٹائمنگ جاری کردی۔

فحص دوری کا کہنا ہے کہ مضان کے دوران سعودی عرب کے تمام علاقوں میں گاڑیوں کے کمپیوٹر اسٹیشنوں کے اوقات کار مقرر کردیے جن کے تحت اسٹیشن روزانہ صبح 9 سے سہ پہر 4 بجے تک اور پھر رات 9 سے رات 2 بجے تک کھلیں گے۔

ماہ صیام کے دوران سعودی دارالحکومت ریاض میں المونسیہ اور دیراب، جدہ میں النزھۃ اور الشفا فحص سٹیشن، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، دمام، الھفوف، ینبع، تبوک، القصیم، طائف، ابھا، الخرج، نجران، جازان، حائل اور حفر الباطن میں فحص کے اسٹیشن مذکورہ بالا اوقات کے تحت کھلیں گے اور بند ہوں گے۔

رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان

ادارے کے مطابق یہ اوقات کار پیر سے جمعرات تک کے ہیں۔

جبکہ دیگر سعودی شہروں جن میں الرس، المجمعہ، الخرمہ، الجوف، بیشہ، الباحہ، محایل عسیر، عرعر، الخفجی، القریات، وادی الدواسر میں پیر سے جمعرات تک فحص دوری اسٹیشنوں کے اوقات کار صبح 10 سے شام 5 ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -