تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

گول جھیل کی اصل حقیقت کیا ہے؟

کرہ ارض پر خوبصورت ترین جھیلیں دیکھنے والوں کیلیے دنیا کے دلکش ترین نظاروں میں سے ایک ہیں، زمین پر لاکھوں جھیلیں پائی جاتی ہیں لیکن ان میں سے کچھ اپنی خوبصورتی اور دلفریب نظاروں کی وجہ سے خصوصی شہرت رکھتی ہیں۔

ان میں سے ایک جھیل امریکی ریاست فلوریڈا میں موجود ہے جو اپنی مثال آپ ہے، یہ جھیل اپنی خوبصورت بناوٹ اور انفرادیت کی وجہ سے واقعی لاجواب ہے۔

کنگزلے جھیل دنیا کی سب زیادہ گولائی میں پھیلی ہوئی جھیل ہے، یہ فلوریڈا کی کلے کاؤنٹی میں واقع ہے اور گرمیوں میں لوگوں کی پسندیدہ تفریح گاہ کے طور پر مشہور ہے۔

اس کے علاوہ یہ پورے فلوریڈا میں باس فشریز (شمالی امریکا میں پائی جانے والی میٹھے پانی کی ایک مخصوص قسم کی مچھلی) کا بھی بہترین مقام ہے۔

گول جھیل

البتہ بہت کم لوگوں کو یہ خاص بات معلوم ہے کہ یہ جھیل غیرمعمولی طور پر گول شکل کی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کی گولائی کا اندازہ آپ کو اسی وقت ہوگا جب آپ اسے بہت زیادہ بلندی سے دیکھیں گے۔

اسی لیے اس جھیل کی عرفیت سلور لیک بھی ہے، دراصل جہازوں کے پائلٹ اس کے اوپر سے اڑنے کے دوران اسے سلور لیک کہتے ہیں۔ ایک اور اہم بات یہ ہے کہ کنگزلے جھیل انسانوں کی بنائی ہوئی نہیں ہے بلکہ یہ قدرتی طور پر وجود میں آئی ہے۔

اس حوالے سے کہا جاتا ہے کہ آب گیرہ یا چونے کے پتھر والی زمین میں قدرتی طور پر غیر معمولی بڑا سوراخ بن جاتا جو کہ زیر زمین پانی کے ذخیرے سے جا ملتا ہے یوں بڑے پیمانے پر پانی جمع ہوکر کسی جھیل کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

اس کا قطر ایک کونے سے دوسرے تک دو میل جبکہ مجموعی گولائی ساڑھے پانچ میل ہے اور گہرائی تقریباً 90 فٹ تک ہے اس طرح یہ فلوریڈا کی سب گہری جھیل ہونے کے ساتھ قدیم ترین اور بلند ترین بھی ہے۔

Comments

- Advertisement -