تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

سال 2022 کی سب سے مہنگی مچھلی اڑھائی کروڑ روپے میں فروخت، ویڈیو دیکھیں

ٹوکیو : وبائی صورتحال کے باوجود جاپان میں سال 2022 کی پہلی سب سے مہنگی مچھلی دو کروڑ چھپّن لاکھ روپے سے زائد میں نیلام ہوگئی۔

جاپانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوکیو کے مچھلی بازار میں 210 اعشاریہ 92 کلوگرام وزنی ٹونا مچھلی فروخت کے لیے لائی گئی جسے خریدنے میں لوگوں نے اتنی دلچسپی ظاہر کی کہ اس کو بولی لگا کر فروخت کیا گیا۔

جاپان کے شمالی ساحل سے پکڑی جانے والی اس ٹونا مچھلی کا وزن 465 پاؤنڈ ہے۔

مچھلی کی بولی کا آغاز انتہائی کم قیمت سے ہوا، بیوپاریوں اور گاہکوں کی طرف سے چند گھنٹوں تک دام لگائے گئے جس کے بعد ایک خریدار نے اس کی 1 لاکھ 45 ہزار ڈالرز قیمت لگائی۔

مالک نے سب سے زیادہ قیمت لگانے والے شخص کو مچھلی فروخت کی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 2 کروڑ 45 لاکھ 14 ہزار 250 روپے بنتی ہے۔

اس مچھلی کو ایک سوشی ریسٹورنٹ کو فروخت کیا گیا ہے جہاں ماہر شیف نے مچھلی کو اس وقت کاٹا اور ریسٹورنٹ انتظامیہ نے بھاری داموں کے عوض گاہکوں کو کھانے کےلیے پیش کردیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سنہ 2019 میں دنیا کی سب سے مہنگی بلوفن ٹونا مچھلی کو 31 لاکھ ڈالرز میں فروخت کیا گیا تھا.

Comments

- Advertisement -