تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

دبئی میں مہنگا ترین فلیٹ فروخت ہوگیا، قیمت کیا رہی؟

دبئی دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ایک پرکشش ملک کا درجہ رکھتا ہے اب یہاں مہنگا ترین فلیٹ فروخت ہونے کا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی جو تفریح اور آسائش کی جدید سہولتوں کی وجہ سے دنیا بھر کے لوگوں کے لیے پرکشش ملک کا درجہ رکھتا ہے اور ہر صاحب استطاعت فرد یہاں پراپرٹی خریدنا اور رہائش اختیار کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دبئی میں مہنگے گھروں کی فروخت کا ہر روز نیا ریکارڈ قائم ہو رہا ہے۔

گزشتہ دنوں یہاں مربع فٹ کے حساب سے مہنگا ترین فلیٹ فروخت ہونے کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ دبئی میں ایک ریئل سٹیٹ کمپنی نے رواں ہفتے تھری بیڈ روم کا ایک فلیٹ 13 ہزار 543 درہم فی مربع فٹ کے حساب سے فروخت کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں فی مربع فٹ کے حساب سے مہنگے فلیٹ کی فروخت کا یہ نیا ریکارڈ ہے، اس سے قبل دبئی کی تاریخ میں اب تک اتنا مہنگا فلیٹ کبھی فروخت نہیں کیا گیا۔ اس سے قبل جو فلیٹ مربع فٹ کے تناسب سے انتہائی مہنگا فروخت ہوا تھا اس کی فی مربع فٹ قیمت 12 ہزار 624 درہم تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی کا سب سے مہنگا علاقہ جمیرا بے جہاں مہنگے فلیٹس فروخت ہونے کا ہر چند دن بعد نیا ریکارڈ قائم ہو رہا ہے۔ اس سے چند روز قبل ہی دبئی میں مہنگا ترین فلیٹ 410 ملین درہم میں فروخت ہوا تھا اور اس کو دبئی کی ریئل سٹیٹ مارکیٹ کی تاریخ میں فلیٹ کا سب سے مہنگا سودا مانا جا رہا تھا ۔

یہ فلیٹ دبئی کے بولگری لائٹ ہاؤس ٹاور میں واقع ہے جسے ’جمیرا بے آئی لینڈ‘ میں دبئی ہولڈنگ کے ماتحت مراس کمپنی نے تیار کرایا تھا۔ فلیٹ کا رقبہ 38970 مربع فٹ اور یہ ن9 کمروں پر مشتمل ہے۔ فی مربع فٹ کی قیمت 10 ہزار 521 درہم بتائی گئی ہے۔

گزشتہ ماہ جنوری میں بھی 8 فلیٹ 656 ملین درہم میں فروخت ہوئے تھے۔ ان میں سے ایک فلیٹ 119ملین اورایک اور فلیٹ 116 ملین درہم میں فروخت کیا گیا تھا۔

جائیداد کی بڑھتی قیمتوں کے حوالے سے دبئی میں ریئل اسٹیٹ کا کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ دبئی نے دنیا کے مالدار ترین افراد کے رہائشی مرکز کی حیثیت سے اپنی پوزیشن مضبوط کر لی اور یہاں رہائش پذیر مالداروں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ پُر آسائش اپارٹمنٹس خریدنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کا ثبوت گزشتہ اور رواں برس کے پہلے ماہ کے دوران ہونے والے مہنگے سودے ہیں۔

Comments

- Advertisement -