تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...
Array

پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث انتہائی مطلوب گروہ کے کارندے گرفتار

کراچی: شہرقائد میں رینجرز نے پولیس کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ڈکیت گروہ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی سے گرفتار ملزمان میں جاوید علی اور شان شامل ہیں جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، ملزمان اور ساتھیوں نے18 فروری کو پولیس اہلکار شیراز کو قتل کیا تھا، عابد عرف چھرا اور فیض اللہ عرف سر بھی واردات میں شامل تھے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کاتعلق انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ سے ہے، ملزمان نے پولیس اہلکار کو فون کر کے بلوایا اور قتل کر دیا، ملزمان کا گروہ قتل، اقدام قتل اور لوٹ مار کی کئی وارداتوں میں ملوث ہے۔

اس حوالے سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزمان کی 2 دسمبر کو 50 لاکھ روپے لوٹنے کی ویڈیووائرل ہوئی تھی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واضح دیکھا جاسکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -