تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سعودی عرب میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سرکاری ایپلی کیشنز

ریاض: سعودی عرب میں توکلنا، ابشر اور صحتی نامی سرکاری ایپلی کیشنز سب سے زیادہ استعمال کی جاتی ہیں۔

مملکت میں ہونے والے سروے کے مطابق صارفین سب سے زیادہ صحتی، ابشر اور توکلنا ایپ کا استعمال کرتے ہیں، ان نتائج سے قبل مقامیوں اور غیرملکیوں سے سوالات پوچھے گئے تھے۔

سعودی عرب میں یہ جاننے کے لیے کہ کونسی سرکاری ایپ سب سے زیادہ استعمال کی جارہی ہے خصوصی سروے ہوا، اس دوران مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے دریافت کیا گیا کہ وہ سب سے زیادہ کونسی سرکاری ایپ استعمال کررہے ہیں؟ جس پر زیادہ تر لوگوں نے مذکورہ تینوں ایپس کے نام بتائے۔

Coronavirus: Saudi Arabia tests new 'Tawakkalna' app aimed at managing  curfew permits | Al Arabiya English

عوام کا کہنا ہے کہ ان ایپلی کیشنز کی بدولت مختلف صحت خدمات حاصل کررہے ہیں۔ مقیم غیرملکی بھی اپنے متعدد کام ان ایپس کے ذریعے انجام دیتے ہیں۔

Google refuses to remove Saudi Arabia's controversial women tracking app ' Absher' from the Play Store – TechGraph | Tracking app, App, Application

کئی افراد نے کہا ’توکلنا‘ ایپ میں کئی منفرد خوبیاں ہیں، اس کا یہ پہلو بہت اچھا ہے کہ ہیلتھ ڈیٹا اپ ڈیٹ کیا جاسکتا ہے، مذکورہ ایپ کے ذریعےشہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔

ابشر ایپ دستاویزات کی توثیق، تجدید اور سرکاری اداروں سے کام کرانے سے متعلق بے حد مؤثر ہے، اس کے ذریعے آسانی سے تمام سرکاری کام نمٹ جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -