The news is by your side.

Advertisement

نومولود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ماں فرار ہوگئی

کورونا کا خوف یا کچھ اور؟ نومولود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ماں بیٹی کو اسپتال میں اکیلا چھوڑ کر فرار ہو گئی۔

کورونا کے خطرے نے جہاں لوگوں کو ایک دوسرے سے دور کر دیا ہے وہیں اس وبا نے نفسیات اور اعصاب پر بھی گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔

آئے روز ایسے واقعات سامنے آتے ہیں جس میں کورونا کے خطرات سے لوگ اپنے پیاروں سے دانستہ یا پھر غیر دانستہ طور پر دور ہو جاتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ اٹلی کے شہر پیلرمو میں پیش آیا جہاں نومولود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ماں اپنے لخت جگر کو لاوارث چھوڑ کر فرار ہوگئی۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے جس میں ایک خاتون 4 ماں کی بیٹی کو اسپتال میں اس وقت چھوڑ کر بھاگ نکلی جب اسے بیٹی کے کورونا میں مبتلا ہونے کا بتایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے میں دو خواتین کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں، ان میں سے ایک خاتون 5 دن تک بچی کی والدہ کے طور پر اسپتال میں رہی اور پھر رپورٹ آنے پر وہ فرار ہوگئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں