اوورسیز کو بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کا حق نہ دینے کا اقدام چیلنج

اوور سیز پاکستانیوں کو بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کا حق نہ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
آسٹریلین نژاد پاکستانی عتیق الرحمن نے درخواست میں نکتہ اٹھایا کہ آئین کے تحت حق رائے دہی ہرشہری کا بنیادی حق ہے اور اس حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔
درخواست گزار کے مطابق شہریوں کوان کے بنیادی حق سے محروم کرنا آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا اور کارروائی کاغذات کی حد تک محدود ہے۔
درخواست گزار نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے میں اہم کردار ہے لیکن اس کے باوجود انہیں ووٹ کے حق سے محروم رکھا گیا. دینا کے کئی ممالک میں اوورسیز کو ووٹ دینے کا حق ہے لیکن پاکستانی میں نہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ اوورسیز پاکستانیوں کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنےکی اجازت دی جائے۔