The news is by your side.

Advertisement

پاک بحریہ کا کثیرالقومی ’امن‘ مشق، چالیس سے زائد ممالک شرکت کریں گے

اسلام آباد: پاک بحریہ کی جانب سے ملک میں چھٹی کثیرالقومی مشق امن رواں ماہ منعقد کی جارہی ہے، چالیس سے زائد ممالک اس مشق میں شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ نے کثیرالقومی مشق امن کا نیا پرومو بھی جاری کردیا، پرومو میں گزشتہ تمام امن مشقوں میں ہونے والی سرگرمیوں کو دکھایا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کثیر القومی مشق امن کا انعقاد دو ہزار سات سے کیا جارہا ہے، چھٹی کثیرالقومی مشق امن رواں ماہ منعقد کی جارہی ہے۔

مشق میں عالمی بحری افواج امن کے حصول کیلیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر مشترکہ آپریشنز کرنے اور تجربات کا تبادلہ کریں گی، مشق میں چالیس سے زائد ممالک شرکت کریں گے۔

ترجمان کے مطابق مشق میری ٹائم تعاون کو مستحکم کرنے محفوظ میری ٹائم ماحول کو فروغ دینے اور علاقائی اور عالمی بحری امن و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی۔

پاک بحریہ میری ٹائم سرحدوں کی دفاع سے لے کر گہرے سمندروں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد فراہم کرنے تک، قومی اثاثوں کی حفاظت سے لےکر علاقا ئی اشتراک تک اور علاقائی بحری سکیورٹی گشت سے لے کر عالمگیر شراکت داری تک ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں