The news is by your side.

Advertisement

این اے 249: تحریک انصاف کے امیدوار انٹرویو کیلئے طلب

کراچی: تحریک انصاف نے این اے249 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انٹرویو کے لیے انصاف ہاؤس طلب کرلیا ہے۔

ذرایع کے مطابق این اے249پارلیمانی بورڈ امیدواروں کا انٹرویو کرے گا۔ بورڈ میں علی زیدی، فردوس شمیم، سعیدآفریدی، ارشدداد اور خرم شیر زمان شامل ہیں۔

اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی بتایا کہ این اے249کے لیے 18امیدواروں نے درخواست جمع کروائیں ہیں۔ مضبوط امیدواروں میں حنیدلاکھانی، سبحان ساحل اور امجدآفریدی شامل ہیں۔

اسی طرح اشرف جبارقریشی اور رشیدگوڈیل بھی مضبوط امیدوار سمجھے جارہے ہیں۔

این اے 249، ضمنی انتخاب کیلئے پبلک نوٹس جاری

پارلیمانی بورڈ3امیدواروں کے نام فائنل کرکے مرکزی قیادت کو بھیجا گا۔ این اے249کے امیدوار کا حتمی اعلان اسلام آباد سے کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 29اپریل کو این اے249پر ضمنی الیکشن کا انعقاد ہوگا، سینیٹر کا انتخاب لڑنے کے لیے فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا، ان کے استعفیٰ دینے کے بعد این 249 کی نشست خالی ہوئی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں