تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

چیئرمین نیب کیلیے حکومتی نام کی تردید آ گئی

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے نئے چیئرمین نیب کے لیے حکومت کی جانب سے ‏نام تجویز کرنے کی تردید کر دی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے لکھا کہ چیئرمین نیب کےعہدےکیلئے پی ٹی آئی نےکوئی ‏نام تجویز نہیں کیا نام تجویز کرنے سے متعلق خبریں درست نہیں۔

فوادچوہدری نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مشاورت کے بعد ناموں کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اس سے قبل یہ خبریں آئیں تھیں کہ حکومت کی جانب سےسیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکر کا ‏نام تجویز کیا گیا ‏ہے۔ یوسف نسیم کھوکرموجودہ وفاقی سیکریٹری داخلہ ہیں۔

اعجازجعفر اور عملیس چوہدری کا نام بھی زیرغور ہے۔ اپوزیشن کی جانب سےجسٹس(ر) دوست ‏‏محمد کا نام تجویز کیا گیا ہے۔ اسی طرح ناصرمحمود کھوسہ، سلمان صدیق اور جلیل عباس کا نام ‏‏بھی تجویز کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -