تازہ ترین

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...
Array

وزرا اور اعلیٰ افسران کی تبدیلیوں کا امکان، نام سامنے آگئے

لاہور: صوبہ پنجاب میں بڑی سیاسی اور انتظامی تبدیلیوں کا امکان ہے، پہلے مرحلے میں متوقع طور پر 4وزرا کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے۔

ذرایع کے مطابق وزیرلیبر عنصرمجید کا قلمدان تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ سینئروزیر عبدالعلیم خان کی وزارت کا قلمدان بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ وزیر ایکسائز حافظ ممتاز کی وزارت کے قلمدان کی تبدیلی بھی متوقع ہے۔

ملک نعمان لنگڑیال کی وزارت کا قلمدان بھی بدلا جائے گا۔

اس ضمن میں ذرایع نے مزید کہا ہے کہ چیف سیکرٹری کا بھی تبادلہ متوقع ہے جبکہ مرکز میں تعینات سیکرٹریز کے نام تبدیلی کے لیے زیر غور ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتظامی ٹیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ

چیف سیکریٹری کے لیے سرداراحمدنوازسکھیرا اور یوسف نسیم کھوکھرامیدوار ہوسکتے ہیں۔ جبکہ آئی جی پنجاب کے لیے محسن بٹ، عامرذوالفقار اور اے ڈی خواجہ کے نام پر غور ہورہا ہے۔

اسی طرح گریڈ21 کے راؤ سردار بھی وزیراعلیٰ پنجاب کی گڈ بکس میں شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -