The news is by your side.

Advertisement

قومی انسداد پولیو مہم نے 99 فیصد ہدف حاصل کرلیا

اسلام آباد: تیسری قومی انسداد پولیو مہم کی ابتدائی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ہے پولیو مہم نے 99 فیصد ہدف حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تیسری قومی انسداد پولیو مہم کی ابتدائی کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہم نے 99 فیصد ہدف حاصل کر لیا، قومی پولیو مہم کا ہدف 3 کروڑ 94 لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن تھا، مہم میں 3 کروڑ 91 لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوگئی، قومی انسداد پولیو مہم کے کیچ اپ ڈیز کا آج آخری دن ہے۔

کراچی، کوئٹہ، پشاور، خیبر بلاک میں آج آخری کیچ اپ ڈے ہے، کیچ اپ ڈیز میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کی جاتی ہے۔ پنجاب اور سندھ 99 فیصد بچوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا 101 اور بلوچستان 96 فیصد بچوں کی ویکسی نیشن مکمل کرلی گئی۔ جبکہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں 99 فیصد بچوں کی پولیو ویکسی نیشن مکمل ہوگئی۔ وفاقی دارالحکومت میں 95 فیصد بچوں کی پولیو ویکسی نیشن دی گئی، یہ مہم ملک کی 7292 یوسیزمیں چلائی گئی۔

مہم کی ابتدائی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی 3572 اور سندھ کی 1125 یوسیز میں مہم چلائی گئی۔ کے پی کی 1430، بلوچستان کی 778، آزادکشمیر میں 209 اور گلگت بلتستان کی 110 یو سیز میں مہم چلائی گئی، قومی انسداد پولیو مہم میں 2 لاکھ 85 ہزار ورکرز نے حصہ لیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں