تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

ضمنی مالیاتی بل 2021 منظور

قومی اسمبلی نے اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کرتے ہوئے ضمنی مالیاتی بل 2021کی منظوری دے دی جس کے بعد اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظوری ‏کےلیے ایوان میں پیش کر دیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی زیر صدارت ضمنی مالیاتی بل سے متعلق ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم ‏عمران خان بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم کی ایوان میں آمد پر اپوزیشن نے نعرے بازی کی۔

بل پر اپوزیشن کی ترامیم پر رائے شماری کی گئی تو ترامیم 18 ووٹوں سے مسترد ہو گئیں۔ ترامیم کی مخالفت میں ‏‏168حکومتی ارکان نے ووٹ دیے جب کہ ترامیم کےحق میں اپوزیشن کے 150ارکان نے ووٹ دیا۔

شاہد خاقان عباسی

ن لیگ کے رکن شاہد خاقان عباسی نے ترمیم پیش کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ آئے ہوئے 6 ماہ ہوئے اور یہ ضمنی ‏بجٹ آگیاہے کیاحکومت کے اخراجات پورے نہیں ہو رہے؟ عوام پر مزید ٹیکسز کا بوجھ کیوں ڈالا جا رہا ہے ہمیں ‏یہ بتائیں بل کےبعدکون سی چیزیں مہنگی نہیں ہوں گی۔

شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ نیپرا کے مطابق تیل سے مہنگی بجلی بنائی جا رہی ہے 350 ارب روپے کے نئے ‏ٹیکسز لگیں گے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے حکمران عوام کاکچھ احساس کریں۔

مالیاتی بل ٹیکس کاطوفان نہیں ہے

وزیرخزانہ شوکت ترین نے شاہدخاقان عباسی اور نویدقمر کی ترامیم مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بل سےمزیدٹیکس ‏نہیں لگایاجارہاصرف ڈاکومین ٹیشن ہورہی ہے واویلا مچایا جا رہا ہے بل سے مہنگائی کا طوفان آجائے گا، لیپ ‏ٹاپ، سولر، ڈبل روٹی ، دیگرچھوٹی چیزوں پر ٹیکس نہیں لگا رہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ ڈاکومین ٹیشن سے معلوم ہو گا کس نےکتنا کمایا ڈاکومین ٹیشن سےسب بھاگتےہیں ‏ضمنی مالیاتی بل ٹیکس کاطوفان نہیں ہے۔ آج پاکستان میں 20 ٹریلین کی سیل ہے 343 ارب میں سے272 ارب ‏روپے ریفنڈ ہوگا، 70سال میں کب ٹیکس ٹوجی ڈی پی 19،18فیصد پر گیا ہے۔

دوبارہ گنتی کا مطالبہ

ن لیگ کے رکن احسن اقبال نے ترمیم پر ہونے والی رائے شماری پر اعتراض اٹھاتے ہوئے دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا، ‏انہوں نے کہا کہ اسپیکرنےگنتی کیوں نہیں کرائی؟ اپوزیشن کوگنتی کرانےحق نہیں دیاگیا ہم نے ترمیم پر ووٹنگ ‏کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا ہے اسپیکر صاحب کیا آپ نے ہمارا مطالبہ مسترد کر دیا یا سنا نہیں؟ ہم یہ پوچھنا ‏چاہتے ہیں کہ ہمارے مطالبے کو کیوں مسترد کیا گیا۔

لیگی رکن ایاز صاق نے کہا کہ ایوان کو بےتوقیرنہیں کریں اس کی عزت بحال کریں، حکومت کو کس چیز کا ‏ڈرہےوہ کیوں بھاگ رہی ہے آپ اجازت دےدیں گےتوآسمان نہیں ہل جائےگا۔

اسپیکر اسدقیصر نے واضح کیا کہ میں نے رول کے تحت اپنا اختیار استعمال کیا ہے میں نےجو بھی کہا ہے وہ ‏قانون کےمطابق کہا ہے۔ مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے کہا کہ گنتی 2 بار ہوئی ہے ایک بار آواز سے دوسری بار ‏کھڑے ہو کر، اسپیکرکی رولنگ درست ہے۔

بلاول بھٹو

بلاول بھٹوکی جانب سے ایوان میں ضمنی مالیاتی بجٹ پر ترمیم پیش کی گئی جس میں تجویز دی گئی کہ نان، ‏تندور، چپاتی، بن، رسک اور ریسٹورنٹس پر ٹیکس واپس لیاجائے۔ وزیرخزانہ شوکت ترین نےبلاول بھٹوکی ترمیم کی مخالفت کر دی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی کےنمائندےمنی بجٹ کو مسترد کریں حکومت کئی چیزوں پرٹیکس لگارہی ہے کراچی ‏کےنمائندوں سےپوچھیں وہ بجٹ کےخلاف کیوں آواز اٹھا رہے ہیں ہمارےکراچی ممبران نےکچھ ترامیم پیش کی ‏ہیں وزیرصاحب جب کھڑے ہوتے ہیں کہتےہیں پچھلی حکومتوں نےکیا ہے وزیرصاحب آپ کراچی میں گھومیں ‏اور عوام سے پوچھیں اس منی بجٹ کا۔

Comments

- Advertisement -