پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

جنوبی ایشیا میں پانی کی سیاست نے نیا رخ اختیار کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

(17 جنوری 2026): امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ کا کہنا ہے کہ پانی کا بحران جنوبی ایشیا میں بڑا انسانی خطرہ بن سکتا ہے۔

دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی علاقائی کشیدگی بڑھائے گی، بھارت کا دُلہستی اسٹیج ٹو منصوبہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

امریکی جریدے نے سندھ طاس معاہدے کیخلاف بھارتی اقدامات پر پاکستانی مؤقف کی بھرپور حمایت کی ہے۔

دی نیشنل انٹرسٹ لکھتا ہے بھارت پانی کو اسٹریٹجک ہتھیار بنا رہا ہے، آبی ڈیٹا کی فراہمی روکنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے جبکہ عالمی ثالثی عدالت واضح کر چکی ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کر سکتا۔

دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق سندھ طاس معاہدہ جنوبی ایشیا میں فوڈ سیکورٹی کی بنیادی ضمانت ہے، قانونی طور پر بھارت پر لازم ہے مغربی دریاؤں کا پانی پاکستان کو مہیا کرے، پانی کو ہتھیار بنانے کی بھارتی کوشش عالی عدالتوں اور بین الاقوامی قوانین کی نظر میں ناقابل قبول ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں