ولنگٹن: قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی، 54 رکنی اسکواڈ کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے قومی ٹیم حریف ٹیم کے ملک پہنچ گئی۔ حکومت کی چودہ روزہ آئسولیشن پالیسی کے تحت تمام گروپس کو اپنے اپنے مقررہ وقت اور مقام پر ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔
اسکواڈ میں شامل تمام اراکین ابتدائی تین روز مکمل آئیسولیشن میں رہیں گے، ٹریننگ بھی نہیں کرسکیں گے۔
قومی ٹیم دورے پر دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی کھیلےگی۔ شاہینز کے دوفور ڈے میچز بھی شیڈول ہیں۔
میچز کا شیڈول
پاکستان اے اور نیوزی کے درمیان پہلا فور ڈے ٹور میچ 10 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا فور ڈے ٹور میچ 17 دسمبر کو ہوگا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3ٹی ٹوئنٹی اور 2ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔
پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا 20 اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 22 دسمبر کو ہوگا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری کو ہوگا۔