شادی کے بعد ہر دوسرا جوڑا ہنی مون پر جاتا ہے تاہم سعودی عرب میں نو بیہاتا جوڑے کا ہنی مون دلہن کے لیے موت کا سفر بن گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے حائل ریجن میں لڑکی کی ایک ہفتہ قبل ہی شادی ہوئی تھی اور وہ ہنی مون منانے کے لیے بوسنیا گئی تھی جہاں اس کی زندگی کا سفر تمام ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق بثینہ شائع ناصر القباع نامی لڑکی کی اچانک موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔
اہلیہ کے اس طرح اچانک انتقال نے شوہر عبدالطیف العامر کو بھی شدید صدمے سے دوچار کر دیا تاہم اس موقع پر دولہا نے دل کو چھونے والے الفاظ کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا اور کہا الحمد للہ، اللہ نے ہی مقدر بنایا ہے وہ جو کرنا چاہتا ہے کرتا ہے۔ میں نے ایک پیارا شخص کھو دیا۔
ایک اور ٹویٹ میں دولہا نے کہا اے اللہ میری بیوی کو ہماری دعائیں قبول کر کے خوشخبری دے اور اسے لامتناہی خوشیوں سے ہمکنار فرما دے۔
دنیا کا سب سے کم عمر سیریل کِلر کون ہے؟
نوبیہاتا دلہن کی اچانک موت کی خبر سعودی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ’بثینہ القباع‘ کے عنوان سے ہیش ٹیگ بھی جاری کیا۔ اس ہیش ٹیگ پر لوگوں نے بڑے پیمانے پر غم کا اظہار کیا۔ صارفین واقعے پر افسوس اور متوفیہ کے بلند درجات کی دعا کر رہے ہیں۔