تازہ ترین

براہ راست: پی ٹی آئی کا مینارِ پاکستان پر جلسہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے تحت مینار پاکستان پر...

صدر کا خط، نواز شریف نے وزیر اعظم کو اہم ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت...

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

پسند کی شادی کروں گی، زینب شبیر

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ زینب شبیر کا کہنا ہے کہ پسند کی شادی کریں گی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں اداکارہ زینب شبیر نے شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

اداکارہ نے کہا کہ ایسے لڑکے سے شادی کریں گی جو سچ بولے کیونکہ مجھے جھوٹ سے نفرت ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ بہت سے لوگوں کے رشتے آتے ہیں ایک رشتہ دبئی سے آیا تھا اور ساتھ میں چاکلیٹ بھی بھیجی گئی تھیں لیکن والدہ نے انکار کردیا تھا۔

زینب شبیر نے کہا کہ وہ پسند کی شادی کریں گی جبکہ اداکار اسامہ خان سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہم دونوں بہت اچھے دوست ہیں لیکن لوگوں کو ہماری جوڑی اچھی لگتی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ڈراموں میں مثبت کردار بہت کرلیے اب کوئی منفی کردار چوخ و چنچل ادا کرنا چاہتی ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں زینب نے کہا کہ اسکول لائف بہت اچھی ہوتی ہے کیونکہ کالج جاتی ہی نہیں تھیں کوچنگ چلی جایا کرتی تھی۔‘

Comments