منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

مزدور کی کم سےکم اجرت 32 ہزار کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب میں مزدور کی کم سےکم اجرت 32ہزار کرنے کے معاملے پر عمل نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ لیبر پنجاب کی جانب سے کم از کم اجرت 32 ہزار کرنے کا تاحال نوٹیفکیشن نہیں کیا جا سکا۔ عدم نوٹیفکیشن سے نجی اداروں میں حکومتی اعلان کردہ تنخواہوں کی ادائیگی ممکن نہ ہو سکی۔

پاکستان ورکرز کنفیڈریشن نے کم سےکم اجرت 32ہزار طے نہ کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت کو 16اگست تک کم سےکم اجرت 32ہزار کرنے کی ڈیڈلائن دیدی۔

نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ مزدور کی کم سےکم تنخواہ 32ہزار کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے جس پر عمل درآمد کروایا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں