کوئٹہ: محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے میں فعال کیسز کی تعداد 2 روز میں بڑھ کر298 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ صحت نے کرونا کی تازہ صورت حال سے متعلق بتایا کہ بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے43 نئے کیسز سامنے آئے، جبکہ فعال کیسز 2 روز میں بڑھ کر298 ہوگئی۔
محکمہ نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 688 ٹیسٹ کیے گئے۔
چوبیس گھنٹوں کے دوران تعلیمی اداروں سے کرونا کے 19 کیسز رپورٹ ہوئے۔ تعلیمی اداروں سے اب تک مہلک وائرس کے 793کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
پنجاب میں کرونا وائرس کے 500 سے زائد نئے کیسز رپورٹ
دوسری جانب صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 500 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوگئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ 19 کے مزید 9 مریض جاں بحق ہوئے۔
واضح رہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پھیلاؤ کے بعد کوویڈ کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار 184 ہوچکی ہے۔


