اسلام آباد: عالمی کورونا وبا کے وار کا سلسلہ تھم نہ سکا، مہلک وائرس نے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنے نشانے پر لیا ہوا ہے، ملک میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد16842ہوگئی ہے۔
ذرایع وزارت صحت کے مطابق 24گھنٹے میں ملک بھر میں 10ہیلتھ کیئر کورونا پازیٹو ہوگئے، اسی دورانیے میں 7ڈاکٹرز اور 3ہیلتھ ورکرز میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ اب تک 10074ڈاکٹرز، 2398نرسز اور 4370ہیلتھ اسٹاف کورونا پازیٹو ہوچکے ہیں، ملک بھر میں164ہیلتھ ورکرز کورونا سے انتقال کرگئے۔
ملک میں 392 ورکرز گھر جبکہ 28اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ 16258ہیلتھ ورکرز کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں، کورونا سے متاثرہ اور انتقال کرنے والے ہیلتھ ورکرز کا تعلق سندھ سے ہے۔
کورونا ویکسینیشن سے متعلق اعدادوشمار جاری
مجموعی طور پر سندھ میں5931ہیلتھ ورکرز پازیٹو جبکہ 57انتقال کرچکے، پنجاب میں3489ہیلتھ ورکرزپازیٹو اور 29 انتقال کرگئے۔ خیبرپختونخوا میں3983ہیلتھ ورکرز پازیٹو اور 44انتقال کرچکے۔
کراچی کے اسپتالوں میں بھارتی کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا رش
وزارت صحت کے ذرایع نے بتایا کہ اسلام آباد میں1532ہیلتھ ورکرز پازیٹو اور 13 انتقال کرچکے ہیں۔ گلگت بلتستان274ہیلتھ ورکرزپازیٹو جبکہ 3 کا انتقال ہوا۔ بلوچستان میں851ہیلتھ ورکرز پازیٹو اور 9انتقال کرچکے۔ اسی طرح آزادکشمیر میں782ہیلتھ ورکرز پازیٹو ہوئے اور 9انتقال کرگئے۔