The news is by your side.

Advertisement

بلوچستان میں کرونا کیسز کی تعداد 13ہزار483 ہوگئی

کوئٹہ: محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 13ہزار483 ہوگئی، گزشتہ روز وبا کے 82 مریض سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ بلوچستان نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا کہ 2روز کے دوران صوبے میں201کیسز سامنے آئے، گزشتہ روز مزید 64 مریض صحتیاب ہوئے، کرونا میں مبتلا 12ہزار336 مریض اب تک صحتیاب ہوچکے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں فعال کیسز 7فیصدرہ گئے، کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 1002 ہے، صوبے میں کرونا سے اموات کی تعداد 145 ہوگئی۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 6 مریض انتقال کر گئے، این سی او سی کا کہنا ہے ملک بھر میں کرونا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 379 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 526 کرونا کیسز سامنے آئے، جبکہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 6 مریضوں نے دم توڑا، مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 1 ہزار 481 ہے، اب تک 2 لاکھ 89 ہزار 429 کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں