تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

دنیا بھر میں کرونا سے اموات کی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار ہوگئی

واشنگٹن/لندن/دہلی: دنیا بھر میں کروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 6 لاکھ 98 ہزار 86 ہوگئی جبکہ وبائی مرض سب اب تک 9 لاکھ 61 ہزار مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں عالمی وبا کروناوائرس کے وار جاری ہیں، امریکا، یورپ، بھارت سمیت درجنوں ممالک مہلک وائرس کی لپیٹ میں ہے، کئی ملکوں میں وبا نے اپنی دوسری لہر بھی دکھایا شروع کردی ہے۔

پوری دنیا جہاں کرونا سے مقابلہ کررہی ہے کہ وہیں ویکسین کی تیاری کے لیے بھی متعدد کمپنیاں اپنی کاوشیں بروئے کار لارہی ہیں لیکن بدقسمتی سے اب تک کوئی بھی مؤثر اور حتمی ویکسین تیار نہیں ہوئی۔

دنیا میں 3 کروڑ 6 لاکھ 98 ہزار 86افراد کرونا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ وبا سے اموات کی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار ہوگئی۔مودی سرکار کرونا وائرس پر قابو پانے میں ناکام ہے جہاں متاثرین کی تعداد54 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

بھارت میں 24 گھنٹے کے دوران مزید92 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے اور ہلاک افراد کی تعداد86 ہزار ہوگئی۔ یورپ میں کروناکی دوسری لہر بڑھنے لگی ہے جس کے باعث مختلف ممالک میں پابندیاں سخت کردگئیں۔

فرانس میں مزید ساڑھے 13 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے، برطانیہ میں 4 ہزار 400 سے زائد نئے مریض سامنے آئے۔

مندرجہ بالا سمیت دیگر کئی مملک بھی مہلک وائرس سے لڑ رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -